کراچی،بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کوچھریوں کے وارکرکے قتل کردیا

جمعہ 20 جولائی 2018 17:18

کراچی،بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کوچھریوں کے وارکرکے قتل کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) بلدیہ ٹائون میں بھابھی سے تعلقات پربڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کوچھریوںکے وارکرکے قتل کردیا،پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا،بھینس کالونی سے گوالے کی پھندالگی نعش ملی ،عوامی کالونی اورسائٹ بی میں فائرنگ سے 2افرادزخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق اتحادٹائون کے علاقے بلدیہ ٹائون عابدآباددستگیرکے قریب رہائشی 24سالہ نوجوان کاشف ولدشبیرکواس کے بڑے بھائی ساجدنے چھریوںکے وارکرکے قتل کردیا،پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا،پولیس اتحادٹائون فلک شبیرکے مطابق مقتول کے اپنے بھابھی سے ناجائزتعلقات تھے جس پردونوںبھائیوںمیں جھگڑاہوا،انہوںنے بتایاکہ مقتول پہلے بھی اپنی بھابھی کوگھرسے بھگاکرلے گیاتھا،بعدمیںدونوںبھائیوںمیںصلح صفائی ہوگئی تھی ،ادھربھینس کالونی روڈنمبر7پرواقع بھینسوںکے باڑے سے 35سالہ گوالے امجدکی پھندالگی نعش ملی ،ابتدائی طورپرواقعہ خودکشی ظاہرکیاگیاہے تاہم پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ عوامی کالونی میں فائرنگ سے 35سالہ وسیم اورسائٹ بی میں20سالہ ذیشان زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :