لاہور کی مقامی عدالت نے جعلی پولیس مقابلوں کے ماسٹر مائنڈ عابد باکسر کی مختلف سنگین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی

جمعہ 20 جولائی 2018 18:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) لاہور کی مقامی عدالت نے جعلی پولیس مقابلوں کے ماسٹر مائنڈ عابد باکسر کی مختلف سنگین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو عابد باکسر کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عابد باکسر اپنے آزر لطیف خان کے ساتھ ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی کی عدالت میں پیش ہوئے اور سن کے وکیل نے مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا کی. وکیل کے مطابق عابد باکسر پر قتل، اغوا اور دیگر الزامات میں بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں جن کا مقصد درخواست گزار کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا ہے۔

(جاری ہے)

وکیل نے استدعا کی کہ عابد باکسر کی ضمانت منظور کی جائے۔ میڈیا سے گفتگو میں عابد باکسر نے کیا کہ وہ اپنے ملک واپس آکر بہت خوش ہیں اور اعلان کیا کہ بہت سے زاروں دے پردہ اٹھائیں گے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے عابد باکسر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا اور ایک، ایک لاکھ مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی. درخواست ضمانت پر مزید کارروائی 4 اگست کو ہوگی ۔ لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں مبینہ پولیس مقابلہ میں مدثر نامی نوجوان کی ہلاکت کے الزام میں ڈی پی او سید علی ناصر رضوی، ڈی ایس پی عارف رشید ، سب انسپکٹر یونس ڈوگر کی عبوری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع کر دی ہے ۔