لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر بڑے سائن بورڈز لگانے کیخلاف درخواست پر 250 دکانوں کے سائن بورڈز اتار کر نئے مقررہ سائز کے سائن بورڈز لگانے کا حکم دے دیا

جمعہ 20 جولائی 2018 18:17

لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر بڑے سائن بورڈز لگانے کیخلاف درخواست پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر بڑے سائن بورڈز لگانے کیخلاف درخواست پر 250 دکانوں کے سائن بورڈز اتار کر نئے مقررہ سائز کے سائن بورڈز لگانے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست پر سماعت کی جس میں مال روڈ کی تاریخی عمارتوں پر قد آور سائن بورڈز لگانے کی نشاندہی کی گئی. سماعت کے دوران عدالتی معاون اور تاجر ناصر احمد انصاری پیش ہوئے اور رپورٹ پیش کی. جسٹس علی اکبر قریشی نے باور کرایا کہ سائن بورڈ سے تاریخی عمارتوں کی خوبصورتی کو متاثر نہیں ہونے دیں گے اور ہدایت کی کہ مقررہ سائز سے بڑے سائن بورڈ لگانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائی. لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر مقرر سائز سے بڑے سائن بورڈز اتارنے کے احکامات پر تفصیلی رپورٹ 24 جولائی کو پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔