بریڈ پٹ نے فلم ’’ بروکبیک ماونٹین ‘‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا

جمعہ 20 جولائی 2018 18:36

بریڈ پٹ نے فلم ’’ بروکبیک ماونٹین ‘‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ نے فلم ’’ بروکبیک ماونٹین ‘‘ میں کام کرنے کی پیشکش کو مسترد کردیا۔ہدایتکارگسوان سنٹ نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فلم ’’ بروک بیک ماونٹین ‘‘ میں بریڈ پٹ اور لیونارڈو ڈی کپریو کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں تھے لیکن وہ دونوں اس فلم کا حصہ نہیں بننا چا ہتے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بطور ڈائریکٹر جب وہ اس فلم کی کاسٹ پر کامکرتے ہوئے انہوں نے کئی بڑے اداکاروں بریڈ پٹ ، میٹ ڈمن ، لیونارڈو ڈی کپریو اور ریان فلپ سے رابطہ کیا لیکن سب نے کام کرنے سے انکار کر دیا جسکی وجہ سے اب وہ اس فلم میں نئے چہروں کو متعارف کروائیں گے اور اس پر انہوں نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ لیونارڈو ڈی کپریو اور بریڈپٹ ہدایتکارکوئینٹن ٹرنٹینو کی فلم ’’ونس اپون اے ٹائم ان ہالی وڈ‘‘ میں پہلی دفعہ ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :