امریکا کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے فلسطینی وفد کو ویزے دینے سے انکار

جمعہ 20 جولائی 2018 18:36

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) امریکا نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے فلسطینی وفد کو ویزے دینے سے انکارکردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سفیر ریاض منصور نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ امریکی حکومت نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں شرکت کے خواہاں فلسطینی وفد کو ویزہ دینے سے انکار کردیا‘جس کے نتیجے میں فلسطینی وفد شریک نہیں ہوسکا‘فلسطینی سفارت کار نے کہا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں 6 رکنی وفد کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی مگرامریکی حکومت نے فلسطینیوں کو ویزے دینے سے انکار کردیا جبکہ اسرائیلی وفد کو ویزے جاری کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب امریکی حکومت نے فلسطینی وفد کو ویزے دینے سے انکار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :