امریکا کو ایران کے جوہری سمجھوتے سے ہم نے نکلوایا‘اسرائیلی وزیراعظم

جمعہ 20 جولائی 2018 18:36

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے سے نکلوانے میں ان کے ملک نے کلیدی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حکمران جماعت لیکوڈ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دوسرے ممالک کو بھی ایران کے جوہری پروگرام پر طے پائے معاہدے سے الگ کرنے کے لیے کوشاں ہے‘اس سے قبل اسرائیلی حکومت کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام سے امریکا کو عیلحدہ کرنے کا کوئی بیان جاری نہیں کیا‘یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔