مریم نواز نے ایک بار پھر سہالہ ریسٹ ہائوس منتقل ہونے سے انکار کر دیا

جمعہ 20 جولائی 2018 18:36

مریم نواز نے ایک بار پھر سہالہ ریسٹ ہائوس منتقل ہونے سے انکار کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک بار پھر اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل ہونے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اہم شخصیت ان کے پاس پیغام لے کر گئی کہ سہالہ ریسٹ ہاؤس جسے سب جیل کانوٹیفکیشن قرار دیا گیا وہاں منتقل ہوجاہیں پیغام کو اس وقت سخت مایوسی ہوئی جب مریم نواز نے یہ کہہ کر وہاں جانے سے انکار کردیا کہ جب تک میرے والد یہاں ہیں میں کہیں نہیں جاؤں گی مریم نواز کے انکار کے بعد نگران حکومت نے یہ معاملہ اب آنے والی حکومت پر چھوڑ دیا اسلام آباد انتظامیہ نے اڈیالہ جیل میں ناکافی سہولیات کے بابت مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا 13جولائی کی شب جب میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور سے گرفتار کرکے اسلام آباد لایا گیا تو نگران حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس اور نواز شریف کو اڈیالہ جیل رکھا جائے مگر مریم نواز نے اسوقت ہی باپ سے علحیدہ ہونے سے انکار کردیا تھا ۔