افغانستان ، طالبان کے حملے، آٹھ پولیس اہلکار اور اٹھارہ جنگجو ہلاک ،متعدد زخمی

جمعہ 20 جولائی 2018 18:36

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) افغانستان میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں آٹھ پولیس اہلکار اور اٹھارہ جنگجو ہ ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے بتایا کہ مختلف صوبوں میں قائم چیک پوسٹوں پر کیے جانے والے عسکریت پسندوں کے حملوں اور جھڑپوں میں آٹھ پولیس اہلکار اور اٹھارہ جنگجو ہلاک اور دیگر دس زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب طالبان کے ایک نمائندے نے کہ انہیں واشنگٹن کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش باضابطہ طور پر موصول نہیں ہوئی ہے۔ شناخت مخفی رکھتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ طالبان اپنے خدشات کی روشنی میں امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر راضی ہو سکتے ہیں کیونکہ افغان حکومت ویسے ہی امریکا کی کٹھ پتلی ہے۔ 07-18/--78