علی موسٰی گیلانی پر فائرنگ مخالفین کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 20 جولائی 2018 18:45

علی موسٰی گیلانی پر فائرنگ مخالفین کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،بلاول بھٹو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے علی موسٰی گیلانی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مخالفین کی فائرنگ بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ گولیاں ، رکاوٹیں ، پابندیاں پیپلز پارٹی کو راستہ نہیں روک سکتیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسٰی گیلانی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی تیم اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

علی موسٰی پر فائرنگ مخالفین کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ انتظامیہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں اور پی پی کے عوامی نمائندوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ گولیاںرکاوٹیں اور پابندیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔ ہم نے جمہوریت کی خاطر پہلے بھی بہت سی قربانیاں دیں اور مزید قربانیاں دینے سے گریز نہیں کریں گے ۔