ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا آغاز پرسوں ہو گا

جمعہ 20 جولائی 2018 18:53

ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں ..
کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا آغاز پرسوں اتوار سے ہو گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان بنگال ٹائیگرز کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں 2-0 سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، بنگلہ دیشی ٹیم دونوں ٹیسٹ میچز کی چاروں اننگز میں 200 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہی تھی اور اب اسے ون ڈے سیریز میں کالی آندھی کا چیلنج درپیش ہو گا۔

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا ا?غاز (کل) اتوار سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 25 جولائی جبکہ تیسرا اور ا?خری ون ڈے 28 جولائی کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :