بھارت، پنشن میں حصہ نہ ملنے پر بیٹے نے والدین کو قتل کردیا

جمعہ 20 جولائی 2018 18:53

بھارت، پنشن میں حصہ نہ ملنے پر بیٹے نے والدین کو قتل کردیا
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) بھارتی ریاست بہار میں والد کی پنشن میں حصہ نہ ملنے پر ناراض بیٹے نے باپ اور ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست بہار کیضلع پٹنہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ بیچوں ٹولہ کے رہنے والے منارک یادو کو ریلوے سے ریٹائر ہونے کے بعد 22لاکھ روپے محکمہ کی جانب سے دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اس میں سے انہوں نے اپنے دونوں بیٹے رمیش اور اودھیش کو برابر تقسیم کردیئے اور کچھ رقم اپنے پاس رکھ لی۔منارک ان دنوں اپنے بڑے بیٹے رمیش کے ساتھ رہ رہے تھے اور ان کے بچوں کی پڑھائی پر اپنا پیسہ خرچ کرتے تھے۔ اس بات سے اودھیش ناراض رہنے لگا اور مسلسل والد سے رقم کا مطالبہ کرتا رہتا تھا۔ پیسے دینے سے انکار کرنے پر بیٹے نے والد اور ماں پر فائرنگ کردی جس سے دونوں کی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے اودھیش کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔