تھائی لینڈ میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہونے والوںکی تعداد 47 ہو گئی

جمعہ 20 جولائی 2018 18:53

بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) تھائی لینڈ کے جزیرہ "پٴْھوکٹ "میں کشتی کے حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

شین ہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کی مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ امدادی کاروائیوں کے ذریعے 47 نعشیں نکال لی گئی ہیں۔دوسری جانب وزارت سیاحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہلاک شدگان کے ورثا کو ہرجانے کے طور پر دینے کے لیے 1 اعشاریہ 93 ملین ڈالرز کی رقم مختص کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 5 جولائی کو ڈوبنے والی اس کشتی پر 89 غیر ملکی سیاح سوار تھے جن میں زیادہ تعداد چینی باشندوں کی تھی۔

متعلقہ عنوان :