نیشنل بک فائونڈیشن کے زیر اہتمام شہناز پروین کی ’’نامور ادیبوں کی لکھی ہوئی بچوں کی کہانیاں 2‘‘ کتاب کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو گیا

جمعہ 20 جولائی 2018 18:58

نیشنل بک فائونڈیشن کے زیر اہتمام شہناز پروین کی ’’نامور ادیبوں کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) نیشنل بک فائونڈیشن کے زیر اہتمام شہناز پروین کی منتخب کردہ ’’نامور ادیبوں کی لکھی ہوئی بچوں کی کہانیاں 2‘‘ نام کی 136صفحات کی کتاب کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو گیا ہے۔ قیمت130/-روپے ہے، ریڈرز بُک کلب کے ممبران 55 فیصد ڈسکائونٹ پر صرف 59 روپے میں خرید سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

این بی ایف کی یہ کتاب بھی دیگر کتابوں کی طرح بچوں کی کردار سازی ، شخصیت سازی اور ملک کے مثبت روشن امیج کو بحال کرنے کے سلسلے میں قارئین کو ایک ٹھوس پیغام دیتی ہے۔

2012ء کے بعد اس کتاب کا تازہ ایڈیشن نئے انداز میں اور پہلے کے مقابلے میں 200 سے کم کرکے قیمت130/-روپے رکھی گئی۔ این بی ایف کا اشاعتِ کتب کے سلسلے میں یہی اہم مشن ہے کہ قارئین کو مفید و معیاری اور معلوماتی کتب نہایت کم قیمت پر فراہم کی جائیں۔