Live Updates

جدہ میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیرسعودی عرب کے زیر اہتمام قائد پاکستان میاں نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا انعقاد

جس میں مسلم لیگ ن مرکزی تنظیم اور یوتھ ونگ کے کارکنان و عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 20 جولائی 2018 17:23

جدہ میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیرسعودی عرب کے زیر اہتمام قائد پاکستان میاں ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2018ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف،جدہ،سعودیہ) جدہ میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیرسعودی عرب کے زیر اہتمام قائد پاکستان میاں نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن مرکزی تنظیم اور یوتھ ونگ کے کارکنان و عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے مسلم لیگ ن کے کارکنان و عہداران نے اس بات کا عزم کیا کہ ہم کل بھی میاں نواز شریف کے ساتھ تھے آج بھی ساتھ کھڑے ہیں اور آنے والے وقت میں بھی اپنے قاہد کے ساتھ کھڑے ہوں گے تقریب سے صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب حاجی احسان دانش جو اس پروگرام کی بھی صدارت کر رہے تھے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاہد کشمیر راجہ فارق حیدر کی ہدایت پر آج کی تقریب اس بات کاثبوت ہے کے آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے میاں نواز شریف کا خون کا رشتہ ہے نواز شریف ایک سوچ ایک فکر کا نام ہے نواز شریف خود رضاکارانہ طور پر واپس آکر جیل چلے گئے مگر تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو غیر انسانی ما حول میں رکھ کر ان کو بنیادی حقوق بھی نہیں دیئے جارہے. میرا دل پاکستان، انصاف کی بالا دستی پر یقین رکھنے والوں کے لئے روتا ہے۔

(جاری ہے)

انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ ن کے مقدر میں لکھی جا چکی عوام مسلم لیگ ن کو میاب بنائیں گے اور تعمیر وترقی کا خواب جوقائد نے دیکھا کی تکمیل ہو گی ن لیگ اور قائد میاں نواز شریف کے خلاف سازشیں کی جاری ہیں مگر کامیابی عروج وبلندی میاںنواز شریف کے مقدر میں لکھ دیا گیا ہے مسلم لیگ ن اپنے قائد نواز شریف کی قیادت میں خدمت انسانی اور پاکستانی عوام کے مسائل کے حل کے لیے کو شاں ہے انہیں خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا۔

جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن راجہ شمروز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا دینے والے تعمیر وترقی کے دشمن اور ملک کے خیر خواہ نہیں ہیںزرداری اور عمران خان ملکر سازشوں میں مصروف ہیں اور جمہوریت کو پیڑی سے اتارنے کی طرف گامزن ہیں ان کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی ہرمشکل وقت کا نواز شریف نے جواں مردی سے مقابلہ کیا اور ہمیشہ ہرآزمائش میں کا میاب ہوئے جو ٹولہ نواز شریف کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے نواز شریف کو مٹانے والے خود مٹ جا ئیں گے راجہ امریز خان کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ انصاف کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے ، کیونکہ جیل میں ٹرائل دہشتگردوں کا ہوتاہے، یہ قانون و آئین کے متصادم ہے اور یہ غلط فیصلہ ہے ، 1999 میں طیارہ ہائی جیکنگ کے نام نہاد کیس میں بھی ٹرائل بھی عدالت میں ہوا تھا،راجہ امجد عزیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ریلی انتہائی پر امن اور منظم تھی ،ایک گملابھی نہیں ٹوٹا ، جنہوں نے کارکنوں پر تشدد اور زیادتی کی ہے وہ ایک دن قانون کے کٹہرے میں ہونگے ،سینئر قیادت کے خلاف دہشتگردی کی دفعات لگاتے ہوئے مقدمے بنائے گئے ، اس طرح کا منظم مارچ کسی نے کم ہی دیکھا ہوگا ، خراش تک نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ یہ بڑا خطرناک آدمی ہے ، عمران خان کی بد قسمتی ہے کہ ان کو ہر بات دس سال بعد پتہ چلتی ہے ،۔ دوسری طرف پاکستان کےجو معمار ہیں جنہوں نے لا ہور میں عظیم الشان ریلی نکالی جس میں پاکستان کا ہر طبقہ شامل تھا ، میڈیا نے مکمل طور پر بلیک آوٹ کیا ، جنہوں نے اگست 2014 میں پاکستان کی معیشت کا دھڑن تختہ کر دیا انہیں میڈیا دن رات دکھاتا رہا ،اس دوران گالیاں دی گئیں، جس طرح کی گفتگو و ہ سب دکھایا جاتا رہا۔

یہ کس طرح کا نظام ہے کس طرح کا پاکستان ہم چاہتے ہیں ، اور جب وہاں پر آگ لگائی گئیں اور پارلیمنٹ پر دھاوا بولا گیا اور عمران خان نے کہا چلو آگے بڑھو ، پی ٹی وی میں جس طرح توڑ پھوڑ کی گئی اسے میڈیا نے چوبیس گھنٹے دکھایا ۔ راجہ معروف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ، میرا دل پاکستان، انصاف کی بالا دستی پر یقین رکھنے والوں کے لئے روتا ہے۔ انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ ن کے مقدر میں لکھی جا چکی عوام مسلم لیگ ن کو میاب بنائیں گے اور تعمیر وترقی کا خواب جوقائد نے دیکھا کی تکمیل ہو گی ،راجہ مظہرمروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو عوام اپنا فیصلہ خود سنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سو سے زائد مرتبہ نیب میں پیش ہوکر ایک مثال قائم کر دی، 13 جولائی کو عوام نے نواز شریف کا لاہور میں تاریخی استقبال کر کے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ہم نواز شریف کے دست و بازو ہیں،انہیں مشکل کی اس گھڑی میں کیسے اکیلا چھوڑ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، دھماکے نہ کرنے پر کلنٹن نے نوازشریف کو 5ارب ڈالر کی پیشکش کی لیکن نوازشریف نے پیشکش ٹھکراکر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،نوازشریف نے کہا بھارت کے 5 کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کریں گے نواز شریف صرف ایک بات کہتے ہیں کہ اگر تمام ادارے آئین کی حدود میں رہیں توملک میں خوشحالی پیدا ہو سکتی ہے اور یہ پاکستان کی ضرورت ہے۔

تقریب سے راجہ لیاقت،ندیم مغل,عمران جر ال ،سردار نبیل ،راجہ الیاس ،سردار اعجاز،حافظ یاسراور دیگر نےخطاب کیا تقریب کی صدارت صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب حاجی احسان دانش کی مہمان خصوصی سعودی عرب کے مشہور بزنس مین راجہ سلمان خان تھے جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن راجہ شمروز نے ادا کیے تقریب میں راجہ پرویز احمد کواڈینیٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر براے سعودی عرب ،راجہ الطاف کیانی ،،اختر پیرزادہ ،انجینر خالد حسین کیانی ،نے خصوصی شرکت کی تقریب کے شرکا نے قاہدین کے فیصلوں کو سراہااور قاہدین مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیالیگ ن آزاد کشمیر اور یوتھ آزاد کشمیر نے قاید پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور آخر میں قایدین کی جلد رہائی اور بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات