مقبوضہ کشمیر ،,تیسری جماعت کے لاپتہ طالب علم کے قتل کے خلاف کپواڑہ میں ہڑتال

جمعہ 20 جولائی 2018 19:18

سری نگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں تیسری جماعت کے لاپتہ طالب علم کے قتل کے خلاف ضلع کپواڑہ کے مختلف علاقوں میں ہڑتال کی گئی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر فاروق ملک پیر کو کپواڑہ کے علاقے Batargamسے لاپتہ ہو گیا تھا اور اسکی لاش جلع کے علاقے گل گام کے ایک نالہ سے برآمد ہوئی ہے ۔ عمر فاروق کے قتل کے خلاف کپواڑہ ، تریہگام ، کرالپورہ ، گل گام اور بٹر گام میں مظاہے کئے گئے ۔ ضلع میںدکانیں، تجارتی مراکز ، گورنمنٹ ڈگری کالج کپواڑہ سمیت سکول اور کالج بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی ۔

متعلقہ عنوان :