قصور، الیکشن 2018ء کے آزادانہ ‘منصفانہ انعقاد کیلئے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے

جمعہ 20 جولائی 2018 19:22

قصور، الیکشن 2018ء کے آزادانہ ‘منصفانہ انعقاد کیلئے تمام ترانتظامات ..
قصور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع قصورمیں بھی الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن 2018ء کو آزادانہ ‘منصفانہ منعقدکروانے کیلئے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہارالیکشن کمیشن قصورکے ترجمان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھرمیں قومی اسمبلی کی 4اور صوبائی اسمبلی کی 9نشستوں کیلئے پولنگ اسکیم مکمل کرلی گئی ہے ‘قصورکے حلقہ این اے 137قصور(i)میں کل رجسٹرڈووٹروں کی تعداد 4لاکھ 65ہزار 431ہے جن میں 2لاکھ 62ہزار 842مرد‘2لاکھ 2ہزار589خواتین شامل ہیں‘مردوں کیلئی607اورخواتین کیلئے 477پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

مردوں کیلئے 140اورخواتین کیلئی120جبکہ 102کمبائنڈپولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اس طرح کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد362ہوگی اسی طرح این ای138قصور(ii)میں کل رجسٹرڈووٹروں کی تعداد2لاکھ46ہزار580مردوں اور 1لاکھ81ہزار25عورتوں کیلئے 338پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں مردوں کیلئے 111‘عورتوں کیلئی95اورکمبائنڈ132پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ان پولنگ اسٹیشنوں میں مردوں کیلئے 544اور عورتوں کیلئے 414پولنگ بوتھ ہو نگے جبکہ حلقہ این اے 139قصور(iii)میں کل ووٹرزکی تعداد 4لاکھ77ہزار 465جن میں 2لاکھ 71ہزار274مرداور 2لاکھ 6ہزار 191خواتین شامل ہیں جن کے لئے مردوں کے 89اور 89ہی عورتوں کیلئے پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ232پولنگ اسٹیشن کمبائنڈ ہونگے اس طرح الیکشن کمیشن قصورکی طرف سے حلقہ این اے 139قصور(iii)کیلئے 410پولنگ اسٹیشن ہونگے جن میں مردوں کیلئے 557‘ عورتوں کیلئے 467 کل 1024 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں اسی طرح حلقہ این ای140قصور(iv)میں کل ووٹرزکی تعداد4لاکھ77ہزار 211جن میں 2لاکھ 73ہزار 466مرداور 2 لاکھ 3ہزار 425خواتین کی سہولت کیلئے 91مردوں ‘ 82خواتین اور235کمبائنڈکل408پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اس طرح ان پولنگ اسٹیشنوں میں مردوں کیلئی609‘خواتین کیلئے 92کل1101بوتھ بنائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن کیمطابق قومی اسمبلی کی 4نشستوں کیلئے 431مردوں‘ 386عورتوں اور 701کمبائنڈ کل1518پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ۔ضلع کی 4نشستوں میں 10لاکھ 54ہزار162مرد‘ 7لاکھ 93ہزار 550 خواتین کل 18لاکھ 47ہزار712ووٹرزہیں‘مردوں کی2317‘خواتین کے 1850کل4167پولنگ بوتھ ہونگے جبکہ ضلع قصور میں صوبائی اسمبلی کے 9حلقوں کی ضرورت کیمطابق بھی پلاننگ مکمل کرلی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کیمطابق حلقہ پی پی 174قصور(i)میں کل ووٹروں کی تعداد 1لاکھ 93ہزار 17میں 1لاکھ 8ہزار 900مردووٹرز اور 88ہزار117خواتین کیلئے 149پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں 76پولنگ اسٹیشن مردوں‘ 64خواتین اور 9 کمبائنڈ پولنگ اسٹیشن ہونگے ان میں مردوں کی سہولت کیلئے 254‘خواتین کیلئی208کل462پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔حلقہ پی پی 175قصور (ii)میں 2لاکھ 9ہزار 951ووٹرزکی تعدادہے کو مدنظررکھتے ہوئے مردوں کیلئے 52‘ خواتین کیلئے 46 اورکمبائنڈ 66 کل164پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں مردوں کی تعداد 1لاکھ20ہزار 621‘خواتین کی تعداد89ہزار 330ہیںاوران پولنگ اسٹیشنوں میں مردوں کیلئے 278‘خواتین کیلئے 211کل489پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں اسی طرح حلقہ پی پی 176قصور(iii)کے ووٹرزکی تعداد 2لاکھ 2ہزار 108جن میں 1لاکھ 16ہزار 207مرد ووٹرز‘85ہزار901خواتین ووٹرزکیلئے کل 173پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیںجن میں 49مردوں‘41خواتین جبکہ 83کمبائنڈ پولنگ اسٹیشن ہونگے جن میں مردوں کیلئے 255‘خواتین کیلئے 204کل 459پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جبکہ حلقہ پی پی 177قصور(iv)میں ووٹرزکی تعداد 2لاکھ 18ہزار 296ہیں اس حلقہ میں 1لاکھ 24ہزار 904مرداور93ہزار 392خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ان ووٹرزکی سہولت کیلئے مردوخواتین کیلئے 35,35پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ کمبائنڈ پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 116ہے یوں 140پولنگ اسٹیشنوں میں مردوں کیلئے 248‘خواتین کیلئے 207 کل 455پولنگ بوتھ ہونگے ۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پی پی 178قصور(v)میں ووٹروں کی کل تعداد2لاکھ 7ہزار 905جن میں1لاکھ 17ہزار 921مرد اور 89ہزار 884خواتین کیلئے 42,42الگ الگ پولنگ اسٹیشن اور 94کمبائنڈ کل178پولنگ اسٹیشن بنا دیئے گئے ہیں اس طرح 453پولنگ بوتھ بنا ئے گئے ہیں ۔حلقہ 179قصور(vi)میں مردوں کیلئے 152‘خواتین کیلئے 49‘کمبائنڈ79کل180پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ان پولنگ اسٹیشنوں پر2لاکھ 14ہزار 55ووٹرزجن میں 1لاکھ 20ہزار 877مرد‘93ہزار 578خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ان ووٹرزکی سہولت کیلئے 263مردوں اور 216خواتین کل479پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔حلقہ پی پی 180قصور (vii)میں کل رجسٹرڈووٹرزکی تعداد 1لاکھ 98ہزار604جن میں 1لاکھ 15ہزار 41مردووٹرز‘83ہزار 563خواتین 176پولنگ اسٹیشنوں پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس حلقہ میں مردوں کیلئے 34‘خواتین کیلئے 28 اورکمبائنڈ 114پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ان پولنگ اسٹیشنوں پرمردوں کیلئی258‘خواتین کیلئے 201کل 459 پولنگ بوتھ ہونگے ۔

حلقہ پی پی 181قصور(viii)میں مردوں کیلئے 137‘خواتین کیلئے 76‘کمبائنڈ 91کل 164پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں 1 لاکھ 11ہزار211مرداور 82ہزار 568خواتین کل ایک 1لاکھ 93ہزار 779اپنا ووٹ ڈال سکیں گے جن کیلئے 447مردوں‘ 201خواتین کل418 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔حلقہ پی پی182 قصور(xi)میں کل ووٹرزکی تعداد2لاکھ 5ہزار 597جن میں مرد 1لاکھ 18ہزار 480‘خواتین 87ہزار 117اپنے نمائندگان کا انتخاب کرسکیں گے اس حلقہ میں مردوں کیلئے 54‘ خواتین کیلئے 45 اورکمبائنڈ 49کل 148پولنگ اسٹیشن پرمردوں کیلئے 266 اور خواتین کیلئی197کل 463پولنگ بوتھ بھی الیکشن اسکیم کا حصہ ہیں ۔

ترجمان الیکشن کمیشن قصورنے وضاحت کرتے ہوئے ضلع بھرمیں مردوں کیلئے 431‘عورتوں کیلئے 386‘ کمبائنڈ 701اورکل 1518پولنگ اسٹیشنو ں پر 2317مردوں کیلئے 1850خواتین کیلئے کل 4167پولنگ بوتھ بھی بنائے گئے ہیں جہاں پر 10لاکھ 54ہزار 162مرد‘ 7لاکھ93ہزار 550خواتین کل 18لاکھ 47ہزار 712ووٹرزاپنی قومی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔