باغبان اگست کے دوران کھٹی کی پنیری لگانے کا عمل مکمل کریں، محکمہ زراعت

جمعہ 20 جولائی 2018 19:22

قصور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء)محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ باغبان اگلے ماہ اگست کے دوران کھٹی کی پنیری لگانے کا عمل مکمل کرلیں اور ترشادہ پودوں کو نائٹروجن کی تیسری قسط بھی ڈال دیں تاکہ ترشادہ پھلوں کی شاندار پیداوارکاحصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ باغبان ماہ اگست کے دوران پیوندکاری کا عمل جاری رکھیں اور باغات میں پودوں کے ناغوں کا بھی جائزہ لیں۔