کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت

جمعہ 20 جولائی 2018 19:22

قصور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے اور کہاہے کہ باغبان ترشادہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کرنے کے بعد ایک کلویوریا‘ایک کلو ڈی اے پی ‘ایک کلو پوٹاش فی پوداڈالنی چاہئیے اورتنے سے پودے کے پھیلائو کے برابر دائرہ میں کھادڈالنے کے علاوہ نئے پودے لگانے کیلئے 3مربع فٹ کے گڑھے کھودے جائیں اور انہیں دو ہفتوں کیلئے کھلا چھوڑدیاجائے۔