مستونگ، حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی ،داعش بلوچستان کا سربراہ مفتی ہدایت مارا گیا

جمعہ 20 جولائی 2018 19:26

مستونگ، حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی ،داعش بلوچستان کا سربراہ مفتی ..
مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں داعش بلوچستان کا سربراہ مفتی ہدایت مارا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر جمعہ کی صبح قلات میں ایک آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں داعش بلوچستان کا سربراہ مفتی ہدایت مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق مفتی ہدایت مستونگ دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے انتخابی مہم کے دوران لشکری رئیسانی کے بھائی سراج احمد رئیسانی سمیت 150 سے زائد افراد خود کش حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :