ْسول ایوی ایشن کا جیٹ فیول پرائیوٹ کمپنی کو فروخت کرنے سے متعلق ریفرنس سماعت کیلئے منظور

جمعہ 20 جولائی 2018 19:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) احتساب عدالت منتظم جج کی عدالت میں سول ایوی ایشن کا جیٹ فیول پرائیوٹ کمپنی کو فروخت کرنے سے متعلق ریفرنس دائر کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے قومی خزانے کو دو ارب 30 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے،ریفرنس میں دس ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے،ملزمان میں پرائیوٹ کمپنی کے محمد ارشد جلیل،قمر جلیل،ذشان کریمی، یاسر الحق آفندی،عباس حیدر نقوی و دیگر شامل ہیں،ملزمان نے ایک دوسرے کی ملی بھگت سے ایوی ایشن کا جیٹ فیول پرائیوٹ لوگوں کو فروخت کیا،عدالت نے ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرلیا

متعلقہ عنوان :