Live Updates

سندھ ہائی کورٹ نے زرعی بینک کی جانب سے حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست مسترد کردی

جمعہ 20 جولائی 2018 19:46

سندھ ہائی کورٹ نے زرعی بینک کی جانب سے حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے زرعی بینک کی جانب سے حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں حلیم عادل شیخ کے خلاف زرعی بینک کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ کا اپنے حکم میں کہنا تھا کہ یہ معاملہ آپکو آر او کے سامنے اٹھانا چاہیے تھا جب حلیم عادل نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اس وقت اپ نے مخالفت کیوں نہیں کی ،زرعی ترقیاتی بینک کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ نے زرعی ترقیاتی بینک سے 80 لاکھ قرضہ لیا واپس نہیں کیا، حلیم عادل شیخ نے حلف نامے میں قرضہ ظاہر نہیں کیا،حلیم عادل نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی ہے، فارم مسترد کیا جائے حلیم عادل شیخ تحریک انصاف کے ٹکٹ پی ایس 99 کے امیدوار ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات