دیا مربھاشا اور مہمند ڈیم عملدرآمد کمیٹی کا دوسرا اجلاس
واپڈا اور عملدرآمد کمیٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں عملدرآمد کمیٹی کی جانب سے سب کمیٹیوں کی رپورٹس کو حتمی شکل دینے کے لئے سفارشات پیش کی گئیں
جمعہ 20 جولائی 2018 19:50
(جاری ہے)
اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے چیئرمین عملدرآمد کمیٹی/واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عملدر آمد کمیٹی کو دیامربھاشا اور مہمند ڈیم پراجیکٹ پر تعمیراتی کام جلد از جلد شروع کرنے اور دونوں منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ذمہ داری سونپی ہے اور عملدرآمد کمیٹی اس ذمہ داری کو ادا کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔
مذکورہ مقصد کے لئے کمیٹی مختلف تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوںنے عملدرآمد کمیٹی کے 12جولائی کو منعقد ہونے والے پہلے اجلاس میں دیامربھاشا ڈیم او رمہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے مختلف ایشوز کی نشاندہی اور ان کے ممکنہ حل تجویز کرنے کے لئے بنائی گئیں مختلف سب کمیٹیوں کے فوری اور بروقت کام کی تعریف کی۔سب کمیٹیوں نے اجلاس میں اپنے اپنے امور سے متعلق رپورٹس پیش کیں۔ لینڈ ایکوزیشن اینڈ ریسیٹلمنٹ سب کمیٹیوں نے منصوبوں کے لئے زمین کی خریداری اور متاثرین کی آباد کاری کی موجودہ صورت حال ، حائل رکاوٹوں اور اس عمل کو مکمل کرنے کے لئے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ پروکیورمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن سب کمیٹی نے اجلاس کو پروکیورمنٹ کی حکمت عملی او رطریقہ ہائے کار ، اس حوالے درپیش مسائل اور حل کے لئے سب کمیٹی کی جانب سے تجویز کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ پراجیکٹس فنانسنگ سب کمیٹی نے اجلاس کو دیا مربھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کے جلد از جلد فنانشنل کلوز کے لئے درکار اقدامات ، فنڈز کے انتظامات کے لئے درپیش مشکلات اور انہیں دور کرنے کی حکمت عملی کی تفصیلات کے بارے میں بتایا ۔ سکیورٹی سب کمیٹی نے دونوں منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے درکار سکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا،جبکہ کو آرڈینیشن سب کمیٹی نے عملدرآمد کمیٹی کے ارکان کو قانونی ،انتظامی اور لاجسٹکس سپورٹ مہیاء کرنے کے اقدامات بارے آگاہ کیا۔عملدرآمد کمیٹی نے سب کمیٹیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور انہیں حتمی شکل دینے کے لئے سفارشات تجویز کیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.