سرگودھا ،گھر کی چھت گرنے سے ہلاک ہونے والی خاتون سمیت دو بچوں کی نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں

جمعہ 20 جولائی 2018 19:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) سرگودھا شہر سے ملحقہ لاہور روڈ کے علاقہ مصطفیٰ آباد میں گھر کی چھت گرنے کے نتیجے میں خاتون سمیت دو بچے ہلاک ہوگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اس گھر کا سربراہ محمد عظیم ٹریفک پولیس میں سب انسپکٹر اور لاہور میں ڈیوٹی پر تھا۔

(جاری ہے)

جس کے پڑوسی نے مکان تعمیر کرتے ہوئے تعمیراتی میٹریل محمد عظیم کے مکان کی چھت پر رکھا اور لینٹر ڈالنے کی تیاریاں کرنے لگے کہ اس دوران محمد عظیم کے گھر کی چھت تعمیراتی سامان کا بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے اچانگ گری اور نیچے سوئے ہوئے محمد عظیم کی 35 سالہ بیوی رانی المعروف مزمل بی بی اس کی 8 سالہ بیٹی حلیمہ سعدہ اور 5 سالہ بیٹا محمد حسین ملبہ تلے دب کر دم توڑ گے۔ جن کی نعشوں کو سول ہسپتال میں طبی ملاحظہ کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔اس واقعہ پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور ایک ہی گھر سے متوفین کے تین جنازے اٹھے تو ہر آنکھ اشکبار تھی متوفین کو آہیوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔