کئی شہریوں کے ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل ہو گئے

جمعہ 20 جولائی 2018 20:00

کئی شہریوں کے ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل ہو گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) اس مرتبہ بھی کئی شہریوں کے ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نمبر 8300پر میسج اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشن سے آگاہی حاصل کی جارہی ہے تاہم اس دوران یہ شکایات سامنے آرہی ہے کہ کئی شہریوں کے ووٹ اپنے حلقے کی بجائے دوسرے حلقوں میں منتقل کردئیے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ووٹ تبدیل ہونے سے عام انتخابات میں شہریوں کے ووٹ ڈالنے کی شرح کم ہونے کا خطرہ ہے ۔