Live Updates

اکھڑتے قدموں اور پھولتی سانسوں کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوئی کوشش کارگر ثابت نہیں ہوگی، عبدالعلیم خان

جمعہ 20 جولائی 2018 20:04

اکھڑتے قدموں اور پھولتی سانسوں کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت کے بارے میں شہباز شریف کو کوئی شک ہے تو ان کی سانس کیوں پھولی ہوئی ہے‘ شہباز شریف خود کو معصوم ثابت کرنے کی بجائے سارا زور عمران خان کو خود جیسا ثابت کرنے پر لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات صدر مرکزی پنجاب پاکستان تحریک انصاف عبدالعلیم خان نے شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہ عمران خان نے پختونخوا میں انتظامیہ کو سیاسی اثر سے پاک کیا، اب پنجاب اور وفاق سے کرنے نکلے ہیں، اکھڑتے قدموں اور پھولتی سانسوں کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوئی کوشش مزید کارگر ثابت نہ ہوگی، 25 جولائی کو اہل لاہور اور پورا پاکستان دونوں بھائیوں کی لوٹ مار سے دائمی نجات کی خوشیاں منائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات