چیئرمین نادرا عثمان مبین کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس

عام انتخابات کے پیش نظر شناختی کارڈ کی بروقت پرنٹنگ اور 25 جولائی سے پہلے ان کی ترسیل کو ممکن بنانے، 24 گھنٹہ پرنٹنگ کا عمل جاری رکھنے اور ملک بھر میں تمام نادرا آفس کو کھلے رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 20 جولائی 2018 20:04

چیئرمین نادرا عثمان مبین کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) چیئرمین نادرا عثمان مبین کی سربراہی میں جمعہ کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس نادرا ہیڈکوارٹر میں ہوا جس میں عام انتخابات کے پیش نظر شناختی کارڈ کی بروقت پرنٹنگ اور 25 جولائی سے پہلے ان کی ترسیل کو ممکن بنانے، 24 گھنٹہ پرنٹنگ کا عمل جاری رکھنے اور ملک بھر میں تمام نادرا آفس کو کھلے رکھنے کے فیصلے کئے گئے۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 25جولائی کوہونے والے عام انتخابا ت کے پیش نظرنادرا انتطامیہ نے تمام شناختی کارڈ بشمول نارمل کیٹگری کو ہنگامی بنیادوں پر پرنٹ کرنے فیصلہ کیا ہے۔ ایسے تمام شناختی کارڈز کی درخواستیں بشمول نارمل جو 16 جولائی سے پہلے موصول ہوئیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر پرنٹ کیا جا رہا ہے جبکہ 16 جولائی سے نادرا تمام درخواست گذاروں سے ان کے پرانے کارڈ ضبط نہیں کر رہا۔

(جاری ہے)

ایسے شناختی کارڈ جن کی معیاد ختم ہو چکی ہے وہ بھی عام انتخابا ت میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔ ملک بھر میں تمام نادرا سینٹر بشمول ہفتہ و اتوار رات 9 بجے تک کارڈ کی ترسیل کیلئے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 25 جولائی عام انتخابات کے دن 2 بجے تک تمام نادرا دفاتر کارڈ کی ترسیل کیلئے کھلے رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نادرا نے متعلقہ کوریئر کمپنی کو بھی ہفتہ و اتوارملک بھر میں ترسل کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ عوام کو اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ متعلقہ نادرا دفاتر سے مقررہ اوقات میں وصول کریں۔