Live Updates

شہبازشریف نے ایک ہی شہر میں ہزاروں ڈیم بنانے کا اعلان کردیا

سوات میں چھوٹے چھوٹے ہزاروں ڈیم بن سکتے ہیں ہم بناکر دیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 جولائی 2018 18:42

شہبازشریف نے ایک ہی شہر میں ہزاروں ڈیم بنانے کا اعلان کردیا
سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2018ء) :شہبازشریف نے ایک ہی شہر میں ہزاروں ڈیم بنانے کا اعلان کردیا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سوات میں چھوٹے چھوٹے ہزاروں ڈیم بن سکتے ہیں ہم بناکر دیں گےتفصیلات کے مطابق پاکستان میں پانی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ ہے۔حالیہ صورتحال میں پاکستان میں پانی کی کمی کا بحران تیزی سے شدت اختیار کر رہا ہے۔

جہاں ایک طرف موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان بے حد متاثر ہوا ہے، وہیں دوسری جانب بھارت نے نئے ڈیم بنا کر پاکستان کے دریاوں کا پانی روک لیا ہے۔ اس تمام صورتحال کے باوجود پاکستان میں بننے والی کوئی بھی حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔ پاکستان میں ڈیموں اور پانی کے ذخائر کیلئے منصوبوں کے تعمیر نہ کرنے کے باعث اب پانی کی قلت نے خطرناک نتائج دکھانا شروع کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

خاص کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد راولپنڈی میں پانی کی قلت کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔جس کے بعد اب جڑواں شہروں نے ووٹ مانگنے والے سیاستدانوں سے ووٹ کے بدلے پانی کا مطالبہ کرڈالا۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے سیاستدانوں نے پانی کے بحران کے حل کو بھی اپنی سیاسی مہم کا حصہ بنا لیا ہے۔بڑے بڑے دعوے کرنے والے شہباز شریف کا ایک اور بڑا دعویٰ سامنے آ گیا۔

شہباز شریف نے ہزاروں ڈیم بنانے کا اعلان کردیا وہ بھی خیبر پختونخواہ کے ایک شہر میں۔آج جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سوات میں چھوٹے چھوٹے ہزاروں ڈیم بن سکتے ہیں ہم بناکر دیں گے۔ہشتگردی کے دور میں سوات کے لوگوں نے بڑی قربانیاں دیں۔اس حوالے سے انکا سوات جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ پشاور میں میٹرو نہیں بنائیں گے۔پشاور میں میٹرو بس سروس کیلیےپی ٹی آئی کی حکومت نے قرضہ لیا۔کراچی اور پشاور والو!موقع ملا تو کراچی اورپشاور کو لاہور کی طرح بنادوں گا۔عمران خان صاحب آپ نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کردیا۔پاکستان ! سندھ ، بلوچستان، پنجاب ، خیبرپختونخوا کا نام ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات