Live Updates

نوازشریف کوقانون کےمطابق سہولیات میسرہیں،نگراں وزیرقانون

کسی کوخراب کھانا نہیں دیاجاتا، جھوٹ نہ بولا جائے، نوازشریف کواڈیالہ جیل میں بہترکلاس کے برابر سہولیات دی گئی ہیں۔نگراں وزیرقانون پنجاب ضیاء حیدر رضوی کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 جولائی 2018 18:52

نوازشریف کوقانون کےمطابق سہولیات میسرہیں،نگراں وزیرقانون
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جولائی 2018ء) : نگراں وزیرقانون پنجاب ضیاء حیدر رضوی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں نوازشریف کوقانون کے مطابق سہولیات دی گئی ہیں،نوازشریف کوبہتر کلاس کے برابر سہولیات دی گئی ہیں،کسی کوخراب کھانا نہیں دیاجاتا، جھوٹ نہ بولا جائے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی پشاور میں پریس کانفرنس پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف الزام تراشی نہ کریں۔

شہبازشریف دعوے کررہے ہیں حقیقت کچھ اور ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہیں توبہت کچھ بتا سکتے ہیں ہمیں مجبور نہ کیا جائے۔قانون اور انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت کام کررہے ہیں۔ہمارے لیے سیاسی جماعتیں برابر ہیں۔نگراں وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں نوازشریف کوقانون کے مطابق سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف کوبہتر کلاس کے برابر سہولیات دی گئی ہیں۔

کسی کوخراب کھانا نہیں دیاجاتا، جھوٹ نہ بولا جائے۔ واضح رہے صدرن لیگ شہبازشریف نے آج پشاور میں بلور ہاؤس آمد کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت تحریک انصاف کے احکامات پرعمل کررہی ہے۔ نگراں پنجاب حکومت اور تحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں ہے۔ نگراں حکومت پی ٹی آئی کے اشاروں پرناچ رہی ہے۔ نوازشریف کا استقبال کرنے والے کارکنان کوگرفتار کیا اور ہمارے خلاف پرچے کیے گئے مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں۔

لیکن رکاوٹوں کے باوجود عوام نوازشریف کے استقبال کیلئے باہر نکل آئی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوخط لکھا لیکن الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔نیب کی کاروائیاں صرف ن لیگ کیلئے ہیں۔نیب کا دباؤ جاری ہے۔ نیب کے باعث ہمارے لوگ ٹوٹ گئے۔ کوئی بات نہیں رجحان ایک جیسا نہیں رہتا۔ پیمرا پرپابندی لگائی کہ مسلم لیگ ن کا کچھ نہیں دکھانا۔

ٹی وی چینلز نے بلیک آؤٹ کیا لیکن عوام نے پروا نہیں کی اور ہمارے دلوں سے محبت نہیں نکالی جاسکی۔ صدرن لیگ نے کہا کہ عمران خان کے چار پانچ دنوں میں تمام جلسے فلاپ ہوئے ہیں۔عمران خان کے جلسوں میں کرسیاں خالی ہوتی ہیں۔ عمران خان کے کل لاہور جلسے میں چند لوگ تھے لیکن زیادہ لوگ دکھائے گئے۔لیکن ہم نے کل اٹک میں جلسہ کیا توعوام کا سمندر تھا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی بیمار اہلیہ کوچھوڑ کروطن واپس آئے ان کوعلم تھا کہ انہیں جیل میں ڈال دیا جائے گا۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کے خلاف بات کی۔ وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات