Live Updates

دو روز میں سب بتاوں گا کہ شہباز شریف نے کن شخصیات کو قتل کروایا،عابد باکسر

چیف جسٹس میرے معاملے پر جے آئی ٹی بنوائیں ،عمران خان اور دیگر سیاستدانوں سے حمایت کی اپیل ہے ،سابق پولیس انسپکٹر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 جولائی 2018 19:00

دو روز میں سب بتاوں گا کہ شہباز شریف نے کن شخصیات کو قتل کروایا،عابد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2018ء) عابد باکسر نے شہباز شریف پر زمین تنگ کر دینے کی ٹھان لی۔سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دو روز میں سب بتاوں گا کہ شہباز شریف نے کن شخصیات کو قتل کروایا۔چیف جسٹس میرے معاملے پر جے آئی ٹی بنوائیں ،عمران خان اور دیگر سیاستدانوں سے حمایت کی اپیل ہے۔تفصیلات کے مطابق عابد حسین قریشی عرف عابد باکسر نے برسوں بعد خاموشی توڑ دی ۔

انہوں نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر براہ راست سنگین الزام عائد کر دئیے۔انہوں نے دو روز میں شہباز شریف کے خلاف بڑے انکشاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں دو روز میں سب کچھ بتانے والا ہوں ،میں بتاوں گا کہ شہباز شریف نے کن اہم شخصیات کو قتل کروایا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ میں چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے کیس پر جے آئی ٹی بنائی جائے کیونکہ میرا کوئی بھی پولیس مقابلہ جعلی نہیں ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میرا کسی سیاستدان ست تعلق نہیں تاہم میں عمران خان اور دیگر سیاستدانوں سے مدد کی اپیل کرتا ہوں ۔یاد رہے کہ دو روز قبل بھی ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عابد باکسر نے تہلکہ خیز انکشافات کئیے تھے۔ سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کسی کی جائیداد خریدنا چاہتے تھے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اس شخص سے رابطہ بھی کیا تا ہم اس نے پراپرٹی بیچنے سے انکار کر دیا جس کے بعد شہباز شریف نے اس جائیداد کو ہتھیانے کا منصوبہ بنایا اور مجھے سے قتل کروایا ۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں مجھے ہی کیسسز میں پھنسا دیا گیا اور فواد حسن فواد جو حمزہ شہباز شریف نے خط لکھا کہ عابد باکسر کے خلاف سخت سے سخت ترین کاروائی کی جائے جس کے بعد فواد حسن فواد نے مجھے نظر بند کروا دیا ۔اس دوران ایسا ہوا کہ ایک دن مجھے کہا گیا کہ آپ نماز پڑھ کر اپنے گناہوں کی توبہ کرلیں ہمیں آپ کو کہیں لے کر جا ؤنا ہے جس پر مجھے لگا کہ یہ لوگ مجھے بھی جعلی پولیس مقابلے میں مروا دیں گے جس پر میں نہیں گیا۔

ابھی یہ سب چل ہی رہا تھا کہ ملک میں مارشل لا لگ گیا اور ہائیکورٹ نے میری نظر بندی ختم کردی۔اس کے بعد میرے کیسسز بھی ختم کر دئیے گئے ،میں اپنے معمولات زندگی میں مصروف ہو گیا ۔جب 2007یا 2008 میں یہ واپس آئے تو انہوں نے میرے خلاف وہیں سے کاروائیاں شروع کر دیں جہاں سے یہ چھوڑ کر گئے تھے۔عابد باکسر کا کہنا تھا میں ان سے اپنی جان بچا کر باہر بھاگ گیا اور انہوں نے مجھے واپس لانے کی بھی کوشش کی لیکن میں بچا رہا ۔

عابد باکسر نے بتایا کہ میرے خلاف ہی دائر کیسسز میں سے ایک میں یہ لوگ میرے ماموں کو لے گئے اور انہیں اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔عابد باکسر کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں میں ان کے بہت سے راز کھول دوں گا اور عوام کو بتاوں گا کہ یہ نیک نام وزیر اعلیٰ کی حقیقت کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات