شانگلہ میں وقفے وقفے سے بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ،سیاحوں کی آمد میں اضافہ

جمعہ 20 جولائی 2018 20:09

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) شانگلہ میں وقفے وقفے سے بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ۔بارشوں کے بعد شانگلہ بھر کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ۔وادی میں یخ بستہ ہوائوں سے سیاح لطف اندوز ، سیاحتی مقامات پر سہولیات کے فقدان نے سیاحوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔ بارشوں کے بعد لائن سلائیڈنگ سے الپوری بشام ،الپوری تا خوازہ خیلہ سمیت دیگر سڑکوں پر جگہ جگہ سلائیڈنگ ، این ایچ اے منظر عام سے غائب ، امد و رفت میں مشکلات ،ضلعی انتظامیہ بے بس تماشائی۔

مسلسل بارشوں کی وجہ سے مین سڑکوں سمیت لنک سڑکوں پر سلائیڈنگ بعض مقامات پر سڑکوں کی پھسلان ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا۔

(جاری ہے)

شانگلہ ضلع بھر اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے کیساتھ جاری بارشیں تھم نہ سکی، ادھر مسلسل بارشوں کے بعد شانگلہ کی سیاحتی مقامات یخ تنگی ، شہیدی سر ، شانگلہ ٹاپ ، چڑھ تنگے ماچاڑ ، اجمیر ،بہادر سر ، غاخے سر سمیت کئی دیگر مقامات پر سیاحوں کی امد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، بارشوں کے بعد وادی میں یخ بستہ ہوائوں نے سیاحوں کے دل شانگلہ کی طرف موڑ لئے، سیاح لطف اندوز مگر سیاحتی مقامات میں سہولیات کی فقدان پر یشان نظر آرہے ہیں ،حکومت سے شانگلہ کے سیاحتی مقامات تک بہ اسانی رسائی و موٹلز، ریسٹورنٹس ،پارکس اور دیگر سہولیات دینے کا مطالبہ۔۔

متعلقہ عنوان :