صوبے میں ضم ہونے والے ساتوں اضلاع میں حساس اور حساس ترین 330پولنگ سٹیشنز کی تفصیلات ڈپٹی کمشنرز کو ارسال

جمعہ 20 جولائی 2018 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) صوبے میں ضم ہونے والے ساتوں اضلاع میں حساس اور حساس ترین 330پولنگ سٹیشنز کی تفصیلات ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کر دی ہے خیبر ، مہمند ، باجوڑ ، کرم ، اورکزئی ، شمالی و جنوبی وزیرستان ، ایف آرز میں ہونے والے پچیس جولائی کو عام انتخابات کے لئے حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوںپر پاک فوج ،ایف سی ، خاصہ دار فورس اورلیویز فورس کی نفری تعینات رہیگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ فاٹا سیکرٹریٹ ، الیکشن کمیشن نے حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی فہرستیں حکومتی اداروں کے حوالے بھی کی ہے۔ڈسٹرکٹ خیبر اور ڈسٹرکٹ مہمند میں حساس اورحساس ترین پولنگ سٹیشنوں میں مردوںاورخواتین کے مشترکہ پولنگ سٹیشنز بھی شامل ہیں۔پچیس جولائی کو ہونے والے انتخابات کے دوران پشاور ، چارسدہ سے ملحقہ علاقوںکو سیل کردیا جائے گا جبکہ کوہاٹ ، ہنگو ،ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں ، ٹانک کے اضلاع کے سرحدی علاقوںکو بھی سیل رکھا جائے گا ۔