Live Updates

مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی کامیابی اسٹیٹس کو برقرار اور پاکستان کو قرضوں ، سود اور بدعنوانیوں کے گرداب میں قائم رکھنے کے لیے ہی پریکٹس ہوگی ، لیاقت بلوچ

متحدہ مجلس عمل اہلیت ، امانت و دیانت اور خدمت کا نظام لائے گی، ظلم و جبر اور ناانصافی کا دور ختم کریں گے ، اسلام کا بابرکت نظام عدل نافذ ہوگا ، کارنر میٹنگز سے خطاب

جمعہ 20 جولائی 2018 20:45

مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی کامیابی اسٹیٹس کو برقرار  اور پاکستان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور این اے 130 سے امیدوار قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے اپنی انتخابی مہم میں جامع مسجد ایوبیہ مارکیٹ ، جامع مسجد نواب دین والی کرم آباد ، جامع مسجد محمدیہ ، جامعہ مسجد غوثیہ رضویہ گلبرگ میں نمازیوں سے ملاقات ، کارنر میٹنگز سے خطاب ، جمعیت العلمائے اسلام (س)کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرئوف فاروقی سے گفتگو اور ایل ڈی اے فلیٹس ماڈل ٹائون میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی کامیابی اسٹیٹس کو برقرار رکھنے اور پاکستان کو قرضوں ، سود اور بدعنوانیوں کے گرداب میں قائم رکھنے کے لیے ہی پریکٹس ہوگی ۔

متحدہ مجلس عمل اہلیت ، امانت و دیانت اور خدمت کا نظام لائے گی ۔

(جاری ہے)

عقیدہ ختم نبوت ، اسلامی قوانین کی حفاظت اور نظام مصطفیؐ کے ذریعے پاکستان کو عزت ، وقار ، خوشحالی اور استحکام ملے گا ۔ ظلم و جبر اور ناانصافی کا دور ختم کریں گے ، اسلام کا بابرکت نظام عدل نافذ ہوگا ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ سیاست میں بد زبانی ، غیر شائستگی اور شخصی تضحیک ، معاشرہ میں شدت ، عدم برداشت اور سیاسی کارکنان پر لچر پن اور بدتمیزی کے منفی اثرات پیدا کیے جارہے ہیں ۔

کوئی عدالت ، ریٹرننگ آفیسر یا پولیس تہذیب و شائستگی نہیں دے سکی ۔ قائدین کو خود کو تہذیب کے دائرہ کا پابندبنانا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کشمیر کی آزادی ، امریکہ کی بھارت و اسرائیل کے ناپاک گٹھ جوڑ کا مقابلہ اور کرپشن فری پاکستان بنانے کی اہلیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی ، مذہبی اور علاقائی فرقہ واریت و تعصبات ترقی کے راستہ کی رکاوٹ اور جمہوریت دشمنی ہے ۔ کارنر میٹنگز سے عامر نثار خان ، شاہد اسلم ملک ، احمد سلمان بلوچ ، قاضی عبدالودود ، مفتی عمر یونس ، قدیر شکیل ، حافظ محمود ، عبدالنسیم خان ، میجر ابوبکر نے بھی خطاب کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات