ایس پی صدر ڈویژن کی نگرانی میںکومبنگ سرچ آپریشن،06 ملزمان گرفتار

جمعہ جولائی 21:10

ایس پی صدر ڈویژن کی نگرانی میںکومبنگ سرچ آپریشن،06 ملزمان گرفتار
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2018ء) سٹی پولیس آفیسر عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر ایس پی صدر ڈویژن پولیس نے مختلف علاقوںمیں کومبنگ سرچ آپریشن کیا ، سرچ آپریشن ایس پی صدر ڈویژن علی رضا کی زیر نگرانی پولیس کی بھاری نفری نے ہمراہ لیڈیز پولیس کیا ۔ سرچ آپریشن میں دیگر سینئر افسران نے بھی حصہ لیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران بائیو میٹرک اور جدید اینڈرائرڈ دیوائسسز کے ذریعے متعدد گھروں اور افراد کی سخت چیکنگ کی گئی اور کوائف کا اندراج بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ گوجرخان پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 04ملزمان جن میں جماعت سے 01عدد پستول معہ 04روند ، محمد وقاص سے 01عدد پستول معہ 03روند ، ساجد ڈار سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند اور اکمل بیگ سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند جائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے ۔ علاوہ ازیں ایک سابقہ ریکارڈیافتہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا جبکہ تھانہ مری پولیس نے دوران سرچ آپریشن ایک کس شخص سے خنجر برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔ راولپنڈی پولیس ضلع بھر امن امان کے قیام کے لیے ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا کر ہمہ وقت کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :