محکمہ موسمیات نے 25جولائی کو بارش کی پیشگوئی کر دی

جمعہ 20 جولائی 2018 21:18

محکمہ موسمیات نے 25جولائی کو بارش کی پیشگوئی کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) محکمہ موسمیات نے 25جولائی کو بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہو چکی ہیں جس سے ملک کے بالائی علاقوں سمیت، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں اتوار سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہے گا۔

25 جولائی کو پولنگ کے روز بھی بارش سے انتخابی عمل متاثر ہوسکتا ہے۔پی ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کے افسران کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں۔ جبکہ سیلاب اور خطرناک عمارتوں کی مانٹیرنگ کا کام شروع کردیا ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو حفاطتی اقدامات کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے تاکہ انتخابات کے روز بارش سے پیدا ہونے والی بدنظمی سے بچا جاسکے۔