Live Updates

ملک میں احتساب اور جمہوریت لازم وملزوم ہیں، احتساب کا نعرہ ملک میں پی ٹی آئی نے دیا ،

پہلے دو بادشاہوں کی حکومتیں تھیں ایک آتا دوسرا اس کی جگہ لے لیتا ایک بادشاہ کوجیل گے چند روز ہوئے تو اسے شکایات شروع ہو گئیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر سید شبلی فراز کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 جولائی 2018 21:34

ملک میں احتساب اور جمہوریت لازم وملزوم ہیں، احتساب کا نعرہ ملک میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب اور جمہوریت لازم وملزوم ہے احتساب کا نعرہ ملک میں پاکستان تحریک انصاف نے دیا پہلے دو بادشاہوں کی حکومتیں تھیں ایک آتا دوسرا اس کی جگہ لے لیتا ایک بادشاہ کوجیل گے چند روز ہوئے تو اسے شکایات شروع ہو گئیں ۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

شبلی فراز نے کہاکہ میاں نواز شریف سیاسی قیدی نہیں بلکہ مجرم ہیں اور انہیں اس جرم کی سزا عدالت نے دی ، ملائشیاء کا وزیر اعظم کرپٹ تھا اسے سزا ہوئی تو اس کی پارٹی نے کوئی احتجاج کیا اور نہ ہی اسے کوئی ملنے جیل گیا ۔ اسوقت جو سہولیات جیل میں میاں نوازشریف کو ہیں کیا ملک بھر کے قیدیوں کو وہ سہولیات حاصل ہیں ۔ انہیں بھی دوسرے قیدیوں کی طرح ٹریٹ کرنا چاہیے سابقہ حکومتوں نے ذاتی فائیدے کی خاطر ملک کی معیشیت تباہ کی عوام ھنے ان دو پارٹیوں کو دیکھ لیا جن کا ایجنڈہ لوٹ کھسوٹ ، ملک میں شفافیت کا نعرہ تحریک انصاف لے کر آئی ہے اب عوام کی امیدوں کا مرکز تحریک انصاف ہی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات