سوات میں شہباز شریف کے جاتے ہی مسلم لیگ ن کے کارکنان ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے

کارکنان کا لاتوں ،گھونسوں کا بے دریغ استعمال۔شرکاء ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 جولائی 2018 19:36

سوات میں شہباز شریف کے جاتے ہی مسلم لیگ ن کے کارکنان ایک دوسرے پر ٹوٹ ..
سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2018ء) :سوات میں شہباز شریف کے جاتے ہی مسلم لیگ ن کے کارکنان ایک دوسرے پرپھٹ پڑے۔ کارکنان کا لاتوں ،گھونسوں کا بے دریغ استعمال۔شرکاء ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ایسے اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔

تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔اس سارے معاملے میں سب سے اہم فریق ووٹر ہے جو اس سارے عمل کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے اور 25 جولائی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم پورے زوروں سے جاری و ساری ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی غیر موجودگی میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف ہی مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کراچی سے کیا اور اب وہ پنجاب میں اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھنے کے بعد خیبر پختونخواہ پہنچے ہوئے ہیں ۔آج مسلم لیگ ن نے سوات میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا ۔تاہم یہ جلسہ شدید بدنظمی کا شکار ہو گیا۔ تازہ تریں خبر ہےسوات میں مسلم لیگ ن کے کارکنان میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن کے کارکنان میں لاٹھیاں چل گئیں۔تھپڑوں اور گھونسوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے ۔تصادم کے نتیجے میں متعدد کارکنان زخمی ہو چکے ہیں جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔اس سارے عمل کے دوران پولیس منظر سے غائب رہی ۔یاد رہے کہ یہ سب اس وقت پیش آیا جب شہباز شریف اپنا خطاب مکمل کرکے واپس جارہے تھے۔