یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 20 جولائی 2018 21:42

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے جمعہ کو رپورٹ طلب کی تھی جس پر آئی جی پنجاب نے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کو رپورٹ دی ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمد کر رہی ہے۔