Live Updates

عمران خان اسلام آباد کے ان علاقوں میں جارہے ہیں جن کو انہوں نے کبھی دیکھا تک نہ تھا، نیر حسین بخاری

این اے 53 کے عوام شاہد خاقان عباسی کو مسترد کر دیں گے، پیپلزپارٹی کارکنوں کی جماعت،بلاول بھٹو کا ملک بھر میں عوام والہانہ استقبال کر رہے ہیں ، مری میں جلسے سے خطاب

جمعہ 20 جولائی 2018 21:42

عمران خان اسلام آباد کے ان علاقوں میں جارہے ہیں جن کو انہوں نے کبھی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد کے ان علاقوں میں جارہے ہیں جن کو انہوں نے کبھی دیکھا تک نہ تھا، اسلام آباد کے این اے 53 کے عوام شاہد خاقان عباسی کو مسترد کر دیں گے، پیپلزپارٹی کارکنوں کی جماعت ہے بلاول بھٹو کا ملک بھر میں عوام والہانہ استقبال کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو ملک کے کئی حلقوں سے انتخانات میں حصہ لے رہے ہیّں کاہنہ میں بلاول بھٹو کی انتخابی مہم کارکن چلا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نیکہا کہ سابق وزیر اعظم شائد خاقان عباسی آبائی حلقہ 57 میں اپنی شکست دیکھ کر اسلام اباد آگئے ہیں اسلام آباد کے باشعور باسی شائد خاقان عباسی کو مسترد کرینگے عمران خان ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہے ہیں عمران خان اسلام آباد کے ایسے علاقوں میں جا رہے ہیں جہاں زندگی بھر جانے کاسوچا تک نہ تھا پارٹی نے مہرین انور راجہ اور سجاد حنیف عباسی کو ٹکٹ دیکر کارکنوں کی ترجمانی کی ہے انہوں نے کہا کہ شائد خاقان عباسی وزیر اعظم رہ کر بھی اہل مری کے لیے کچھ نہ کر سکے انہوں نے کہا کہ آج مری کی عوام میں جو جوش اور جذبہ ہے اس نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی سے کتنی محبت کرتے ہیں ہر طرف پیپلزپارٹی کے جھنڈے نظر آ رہے ہیں۔

۔۔۔ طارق ورک
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات