یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پر فائرنگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، آئی جی پنجاب کی الیکشن کمیشن کو رپورٹ

جمعہ 20 جولائی 2018 21:46

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پر فائرنگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، آئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن کو آئی جی پنجاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے سابق وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سے اس کا جواب طلب کیا تھا جس پر آئی جی پنجاب کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو رپورٹ دی گئی کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عملدرآمد کر رہی ہے۔