پیپلز پارٹی لیاری کے عوام سے خوف زدہ ہے،پیپلزپارٹی سیاسی ڈرامہ بازی نہ کرے، حبیب جان

صنم بھٹو سے اگر واقعی پیار ہے تو انہیں پیپلز پارٹی کا چیئرپرسن بنایاجائے،لیاری میں بلاول بھٹو پر پتھرائو نبیل گبول کی سازش تھی ایک سازش کے تحت مجھے الیکشن سے دور رکھا گیا پیپلز پارٹی کو ڈر ہے کہ حبیب جان ہی ہماری شکست کی وجہ ہوگی، پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 20 جولائی 2018 21:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) کراچی سٹی الائنس کے مرکزی رہنما حبیب جان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لیاری کے عوام سے خوف زدہ ہے۔پیپلزپارٹی سیاسی ڈرامہ بازی نہ کرے، صنم بھٹو سے اگر واقعی پیار ہے تو انہیں پیپلز پارٹی کا چیئرپرسن بنایاجائے۔لیاری میں بلاول بھٹو پر پتھرائو نبیل گبول کی سازش تھی تاکہ لیاری کے بے گناہ رہائشیوں کو گرفتار کیا جائے، ایک سازش کے تحت مجھے الیکشن سے دور رکھا گیا پیپلز پارٹی کو ڈر ہے کہ حبیب جان ہی ہماری شکست کی وجہ ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو اس وقت ملکی خارجہ پالیسی کی بہتری کی بات کرنی چائیے تھی مگر ان کی گزشتہ 10سال کی بدترین حکومت کی وجہ سے وہ ابھی تک پانی کے مسئلے کے حل میں پھنسے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے الیکشن سے دور رکھا گیا پیپلز پارٹی کو ڈر ہے کہ حبیب جان ہی ہماری شکست کی وجہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پی ایس 107،108 میں آزاد امید وار حنیف چھتانی اور عدنان بلوچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔حبیب جان بلوچ نے کہا کہ ہمارے بچے آج بھی بے روز گار ہیں۔دس سال تک آصف زرداری نے شہید بی بی کا نام استعمال کرکے عوم سے ووٹ حاصل کئے جبکہ اب بلاول اور صنم بھٹو کا نام استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی ڈرامہ بازی نہ کرے صنم بھٹو سے اگر واقعی پیار ہے تو انہیں پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بناجائے۔انہوں نے کہا کہ بابارحمتے اور راحیل شریف کی ٹرین ملک میں چلنی چائیے تاکہ امن کی فضا برقرار رہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کچھ ہو تو اس کے ذمہ دار نبیل گبول،الطاف حسین اور رحمان ملک ہونگے۔