خیبرپختونخوا میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کی منظوری

جمعہ 20 جولائی 2018 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) نیب خیبرپختونخوا نے مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا فرمان اللہ خان کی زیرصدارت ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی، متعلقہ افسران پر خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آبادمیں کئی ملین روپیکی کرپشن کاالزام ہے۔

(جاری ہے)

نیب اعلامیے کے مطابق اجلاس میں این اے 8 میں منظور نظر افراد کو ٹھیکے دینے کیالزام میں پی ڈبلیو ڈی اور پیسکو حکام کیخلاف بھی کرپشن کی انکوائری کی منظوری دی گئی جب کہ کالہ کلے میں غیرقانونی فروٹ منڈی بنانے پرٹی ایم ایکے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ کالام ایریا پراجیکٹ میں کرپشن پر محکمہ سیاحت کے خلاف اور چترال میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے معاملے پر بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔