فیصل ۱ٓباد، 25 جولائی کو عام انتخابات کے موقع پرپنجاب پولیس نے پٹرولنگ پولیس سے افرادی قوت طلب کر لی

جمعہ 20 جولائی 2018 22:03

فیصل ۱ٓباد، 25 جولائی کو عام انتخابات کے موقع پرپنجاب پولیس نے پٹرولنگ ..
فیصل آباد۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) فیصل ۱ٓباد میں 25 جولائی کو عام انتخابات کے موقع پرپولیس کی نفری کی کمی دور کرنے کیلئے پنجاب پولیس نے پٹرولنگ پولیس سے افرادی قوت طلب کر لی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنا یقینی ہوسکے نیز اس ضمن میں ایک ہزار کے قریب اضافی اہلکاروں کی تعیناتی سے امن عامہ میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو بروقت ناکام بنایا جاسکے گا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مختلف حلقہ جات میں پولیس کے ساتھ سکیورٹی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کی جانب سے ساڑھے 9سو افسران و اہلکاروں کی فہرست ارسال کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع پولیس کی جانب سے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے ملازمین کی الیکشن ڈیوٹی تعیناتی کیلئے پولیس حکام کی جانب سے آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ سے مدد طلب کرتے ہوئے کم از کم ایک ہزار ملازمین دینے کا کہا گیا تھا جس پر ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ فیصل آباد ریجن محمود الحسن کی زیر صدارت ڈی ایس پیز کا اجلاس بلایا گیا جس میں ادارے کی افرادی قوت کا جائزہ لیتے ہوئے الیکشن ڈیز پر پٹرولنگ نظام بھی چلانے اور الیکشن پرامن بنانے میں مدد دینے پر غور کرتے ہوئے 851 کانسٹیبلوں و ہیڈکانسٹیبلوں اور 86 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی فہرستیں مرتب کر کے ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد کو بھجوا دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ ملازمین 24جولائی کو ریجن پولیس کو رپورٹ کریں گے جس کے بعد ان کو فیصل آباد ، جھنگ ،ٹوبہ اور چنیوٹ میں پولنگ مقامات پر تعیناتی کیلئے پہلے سے تیارشدہ شیڈول کے مطابق مقررہ مقامات پربھجوادیا جائے گا۔