وہ شخص جس نے میچ کے آغاز سے قبل ہی فخر زمان کی ڈبل سینچری کی پیشن گوئی کردی تھی

میچ کے آغاز سے قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا تھا کہ اگر ٹاس جیتے تو پہلے بیٹنگ کریں گے اور تم ڈبل سینچری اسکور کرو گے: اوپننگ بلے باز

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 جولائی 2018 20:02

وہ شخص جس نے میچ کے آغاز سے قبل ہی فخر زمان کی ڈبل سینچری کی پیشن گوئی ..
بلاوائیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2018ء) وہ شخص جس نے میچ کے آغاز سے قبل ہی فخر زمان کی ڈبل سینچری کی پیشن گوئی کردی تھی، میچ کے آغاز سے قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا تھا کہ اگر ٹاس جیتے تو پہلے بیٹنگ کریں گے اور تم ڈبل سینچری اسکور کرو گے، اوپننگ بلے باز کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف نہ صرف پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا بلکہ وہ ڈبل سنچری مکمل کرنے والے اور پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

انہوں نے سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ توڑا اور عالمی سطح پر سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے چھٹے بلے باز بھی بن گئے۔

(جاری ہے)

فخر زمان نے یہ شاندار اعزاز زمبابوے کیخلاف ایک روزہ سیریز کے چوتھے میچ میں قائم کیا۔ فخر زمان نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے میدان کی چاروں جانب چوکے چھکوں کی برسات کی اور شاندار ڈبل سینچری اسکور کی۔ واضح رہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا ریکارڈ بھارت کے روہت شرما کے پاس ہے جنہوں نے نومبر 2014ء میں سری لنکا کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈن گراؤنڈ پر شاندار اننگز کھیل کر 264 رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے ناقابل شکست 237 رنز بنائے، بھارت کے وریندر سہواگ 219، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 215 اور بھارت کے روہت شرما 209 رنز کے ساتھ بالترتیب سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہیں۔ اب پہلی مرتبہ کوئی پاکستانی بلے باز بھی ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سینچری اسکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ اب فخر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ فخر زمان کا کہنا ہے کہ میچ کے آغاز سے قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا تھا کہ اگر ٹاس جیتے تو پہلے بیٹنگ کریں گے اور تم ڈبل سینچری اسکور کرو گے، اسی باعث پورے اعتماد کیساتھ گروانڈ میں اترا اور ڈبل سینچری اسکور کرنے میں کامیاب رہا۔