ہزارہ یونیورسٹی کے بیچلر آف آرکیٹکچر کے طلباء کے بنائے گئے فن تعمیر کے مختلف نمونوں کی نمائش

جمعہ 20 جولائی 2018 22:05

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کے تحت بیچلر آف آرکیٹکچر کے طلباء و طالبات کے بنائے ہوئے فن تعمیر کے مختلف نمونوں کی نمائش منعقد کی گئی۔ نمائش کا مقصد بیچلر آف آرکیٹکچر کے طلباء کے آکریڈینشنل ٹیسٹ کو پی سی اے ٹی پی سے منظور کروانا ہے۔ اس موقع پر پی سی اے ٹی پی کے ایویلویشن کمیٹی کے ممبران اور بیچلر آف آرکیٹکچر کے طلباء کے ایگزامنرز جن میں افضل ابراہیم کامسیٹس اسلام آباد، فریدون عبدالغفار اور تامیہ علی سومرو این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، مروت خان سیکوز یونیورسٹی پشاور، شاہد منصور یو ای ٹی ایبٹ آباد کیمپس، عتیق احمد اروپ ایسوسی ایٹس اور فیصل رحمن شامل تھے، نے شرکت کی اور پی سی اے ٹی پی کے وفد نے اس شعبہ میں طلباء کو فراہم کی جانے والی تعلیمی و عملی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے طلباء کی طرف سے بنائے گئے مختلف عمارتوں کے تعمیری نمونوں کا معائنہ کیا اور طلباء کی جانب سے بنائے گئے تعمیری نمونوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ عدنان انور نے بیچلر آف آرکیٹکچر کے طلباء و طالبات کے بنائے گئے فنی و تعمیراتی نمونوں کے بارے میں وائس چانسلر کو بریف کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے پی سی اے ٹی پی کے ممبران کا یونیورسٹی آمد پر شکریہ ادا کیا اور آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کے میں ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کے آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات کے بنائے ہوئے عمارتی نقشہ جات فن تعمیر کا نمونہ ہیں اور طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں اور قابلیت کا ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ بیچلر آف آرکیٹکچر کے طلباء فائنل امتحانات میں کامیابی کے بعد پی سی اے ٹی پی کراچی کی جانب سے پیشہ وارانہ لائسنس حاصل کرنے کے اہل ہو جائیں گے جس کے بعد عملی زندگی میں قدم رکھتے ہوئے فن تعمیر کے میدان میں اپنی خدمات پیش کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :