نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے آفیشلز کا ایکسیڈنٹ ایمرجنسی ریسپانس کورس اختتام پذیر
جمعہ 20 جولائی 2018 22:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ ٹریننگ موٹروے پولیس کے اہلکاروں کی ٹریفک حادثات میں آپریشنل استعداد کار میں مزید اضافہ کرے گی جس سے کسی بھی حادثہ میں پیشہ وارانہ مدد سے قبل حادثات سے نبرد آزما ہونے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید ٹریننگ مہیا کرنے کے لیے اپنی مکمل معاونت کی یقین دہانی کروائی چونکہ ٹریفک حادثات میں بڑھتی ہوئی شرح اموات ہے۔ کو رس کے 22شرکاء کو ابتدائی طبی امداد، بیسک لائف سپورٹ، اینسیڈنٹ کمانڈ سسٹم ، ڈیڈ باڈی منیجمنٹ ، آتشزدگی ، بنیادی سرچ اینڈ ریسکیو کی مہارتیں اور واٹر ایمرجنسیز کے متعلق تربیت فراہم کی گئی ۔ تمام مراحل میں سب سے اہم پہلو ایکسڈنٹ اور ایمرجنسی ریسپانس تھا۔ کورس کے اختتام پر کورس کے اختتام پر 12گھنٹوں پر مشتمل اہم مشق بھی منعقد کی گئی۔ چار روز ہ کورس کا انعقاد سنئیر افسران بشمول رفعت ضیاء کورس مانیٹر، احسن کو رس کوارڈئینٹر، دیبا شہناز ٹریننگ پروگرام کوارڈینینٹر اور دیگر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز نے کیا۔کورس کے شرکاء کی صلاحیتوں کو تحریری اور عملی مشقوں کے ذریعے جانچا گیا اور ڈی جی ریسکیو پنجاب نے کورس میں کامیاب امیدواروں میںسرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ کورس کے دوران ہر گروپ کے لیڈر نے کورس کے بارے میں اپنا اظہا ر خیال کیا اور کہا کہ تربیت بہت اعلیٰ معیار کی تھی جو کہ انتہائی پیشہ وارانہ طریقے سے مہیا کی گئی جو کہ ان کے روزانہ کے معاملات بشمول موٹر وے اور ہائی پر رونما ہونے والے حادثات سے نبرد آزما ہونے میں معاون ثابت ہوگا۔ ڈی آئی جی نیشنل ہائی اینڈ موٹر وے پولیس نے ٹریننگ کو سراہا اور ڈی جی ریسکیو پنجاب کی معاونت پر انکا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حادثات میں زیادہ جانیں بچانے کے لیے ریسکیو1122اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی باہمی کاوشیں ایک اچھا اقدام ہے اور انہوںنے کہا کہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ٹریننرز اس پروگرام کو اپنے اپنے علاقے میں مزید سٹاف تک پہنچائیں گے تاکہ پاکستان میں محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.