چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 23 سے 27 جولائی تک سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں اہم کیسز کی سماعت کریں گے

جمعہ 20 جولائی 2018 22:12

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 23 سے 27 جولائی تک سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں ..
لاہور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 23 جولائی سے 27 جولائی تک سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں اہم کیسز کی سماعت کریں گے تین رکنی بنچ نمبر 1 چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کیسز کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن فل بنچ کا حصہ ہوں گے۔ جبکہ تین رکنی بنچ نمبر 2 جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سماعت کرے گا، جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سید منصور علی شاہ فل بنچ کا حصہ ہوں گے۔