Live Updates

شہباز شریف نے خواجہ آصف کو جھوٹا قرار دے دیا

میں خواجہ آصف کی بات پر تبصرہ نہیں کروں گا تاہم اتنا ضرور کہوں گا کہ خواجہ آصف تو ریلی سے متعلق ہونے والی کسی بھی میٹنگ میں موجود نہیں تھے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 جولائی 2018 20:20

شہباز شریف نے خواجہ آصف کو جھوٹا قرار دے دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2018ء) شہباز شریف نے خواجہ آصف کو جھوٹا قرار دے دیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں خواجہ آصف کی بات پر تبصرہ نہیں کروں گا تاہم اتنا ضرور کہوں گا کہ خواجہ آصف تو ریلی سے متعلق ہونے والی کسی بھی میٹنگ میں موجود نہیں تھے۔ ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعہ 13 جولائی لندن سے لاہور پہنچے جہاں نیب کی ٹیم انکی گرفتاری کے لیے موجود تھی۔

بعد ازاں انہیں لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے خصوصی طیارے پر اسلام آباد منتقل کردیا گیا جہاں احتساب عدالت سے انکی قید کے وارنٹ جاری ہو چکے تھے۔انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔جہاں انکی سزا شروع ہو چکی ہے۔اس سارے معاملات میں شہباز شریف کا کردار بڑا معنی خیز رہا ہے۔

(جاری ہے)

نوازشریف گرفتار ہو کر اسلام آباد روانہ،شہباز شریف ابھی بھی جوڑے پل پر موجود رہے۔

پرواز کے ڈیڑھ گھنٹے لیٹ ہونے کے باوجود شہباز شریف کے ائیرپورٹ نہ پہنچ پانے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔کچھ ناقدین کہہ رہے ہیں کہ سابق وزیر اعلیٰ نے جان بوجھ کر ائیرپورٹ جانے میں تاخیر کی۔انہیں علم تھا کہ اگر وہ اس رفتار سے آگے بڑھے تو وہ وقت پر ائیرپورٹ نہیں پہنچ پائیں گے ۔اس کے باوجود شہباز شریف نے تاخیری حربوں سے کام لیا۔اس ناقص حکمت عملی کے بعد شہباز شریف کی صلاحیتوں پر بھی سوال اٹھنے لگے۔

دو روز قبل سابق وزیر خارجہ اور لیگی رہنما خواجہ آصف نے شہباز شریف کا بھانڈا پھوڑ دیاتھا۔انکا کہنا تھا کہ کارکنان کو ائیر پورٹ کی کال دی گئی تھی مگر دو دن پہلے ہی یہ طے ہو گیا تھا کہ ہم نے ائیرپورٹ نہیں جانا بلکہ ریلی کو جوڑے پل سے بھی آگے نہیں لے کر جانا۔یہی سبب تھا کہ شہباز شریف سارا دن کارکنان کو لے کر لاہور کی سڑکوں پر پھرتے رہے۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف ہمارے بڑے اہم رہنما ہیں ،وہ میرے دوست اور بھائی بھی ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں خواجہ آصف کی بات پر تبصرہ نہیں کروں گا تاہم اتنا ضرور کہوں گا کہ خواجہ آصف تو ریلی سے متعلق ہونے والی کسی بھی میٹنگ میں موجود نہیں تھے۔وہ تو ان دنوں سیالکوٹ میں مصروف تھے انکو کیسے پتہ لگا کہ ہم نے ائیرپورٹ پر نہیں جانا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات