چکوال، نائب صوبیدار الفت حسین شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

جمعہ 20 جولائی 2018 22:15

چکوال، نائب صوبیدار الفت حسین شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر ..
چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) چکوال سے تعلق رکھنے والے نائب صوبیدار الفت حسین شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ جمعہ کے روز آبائی قصبہ ڈھوک ٹاہلیاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

قصبہ دیوالیاںچکوال کے نواحی گاؤں ڈھوک ٹاہلیاں کے نائب صوبیدار الفت حسین کا تعلق پاک آرمی کی یونٹ 14 فیلڈ رجمنٹ (آرٹلری) سے تھا، وہ گزشتہ روز افغان بارڈر پر جھڑپ کے دوران فائرنگ کے واقعہ میں شہید ھوگئے۔ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ جمعہ کے روز آبائی قصبہ ڈھوک ٹاہلیاں میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :