الیکشن کمیشن نے اپنے تمام صوبائی،ریجنل اور ضلعی دفاتر میں جنرل الیکشن انفارمیشن سینٹرز قائم کردئیے

جمعہ 20 جولائی 2018 22:20

الیکشن کمیشن نے اپنے تمام صوبائی،ریجنل اور ضلعی دفاتر میں جنرل الیکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام الناس اور رائے دہیندگان کی سہولت کے پیش نظر اپنے تمام صوبائی, ریجنل اور ضلعی دفاتر میں جنرل الیکشن انفارمیشن سینٹرز قائم کردئیے ہیں اور ان کی تفصیلات اپنی ویب سائیٹ پر جاری کردی ہیں. ان سینٹرز سے پولنگ اسٹیشنوں اور الیکشن 2018 کے حوالے سے دیگر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں. واضح رہے الیکشن کمیشن کی 8300 شارٹ میسیج سروس پر شناختی کارڈ نمبر بھیج کر ووٹ کے اندراج , قومی و صوبائی حلقہ انتخاب اور پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں�

(جاری ہے)