Live Updates

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کائونٹ سروے شروع کروا دیا

جمعہ 20 جولائی 2018 22:27

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کائونٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) شہر کی سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے پیدا شدہ مسائل حل کرنے کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کائونٹ سروے شروع کروا دیا ہے جس کے نتائج کی روشنی میں ٹریفک مینجمنٹ کے سلسلے میں اہم اقدامات کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر چیف انجینئر مظہر حسین خان نے انٹرن شپ کے لئے ایل ڈی اے میں آنے والے 20طلبا و طالبات کی دو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو اہم چوراہوں سے گزرنے والی ٹریفک کا سروے کریں گی۔

گزشتہ روز(جمعہ کو) ان ٹیموں نے پوسٹ ماسٹر جنرل آفس لوئر مال جنکشن اور مال روڈ میکلیگن روڈ جنکشن نزد بشیر سنز پر ٹریفک کائونٹ سروے کیا۔ اسی طرح کے ٹریفک کائونٹ سروے شہر کے دیگر مصروف چوراہوں پر بھی کئے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :